آم کے باغبان موجودہ موسم میں پودوں کی بہتر دیکھ بھال کرکے بھر پور پیداوار حاصل کر سکتے ہیں،وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی فیصل آباد

منگل 28 ستمبر 2021 14:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی  فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاہے کہ اس موسم میں  آم کے باغبان پودوں کی بہتر دیکھ بھال کرکے بھر پور پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بعد از برداشت آم کے پودوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کسانوں کی مناسب رہنمائی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ زرعی ماہرین کے تجربات سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ہم آم کے پودے سےپھل  توڑ لیتے ہیں تو اس کے بعد پودے کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہوتی ہے تاکہ پودا اپنی توانائی بحال رکھے اور آنے والے  سیزن میں بھی بھرپور پیداوار دے سکے۔ ویبینار میں مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے زرعی ماہرین نے مختلف موضوعات پر باغبانوں کو مفید مشورے دیئے۔ ویبینار میں ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان عبدالغفار گریوال، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین پروفیسر عرفان احمد بیگ، میجر طارق،سند ھ اور پنجاب کے باغبانوں  اور گروورزنے  کثیر تعداد میں  آن لائن شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :