شکر گڑھ،پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر بچی کو اسکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا

منگل 28 ستمبر 2021 15:08

شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر اس کی بیٹی کو اسکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

بچی کے والد کے مطابق اسکول انتظامیہ نے دو بیٹیوں کو جانے دیا، 5 ہزار پیپر فنڈ کی خاطر چھوٹی بیٹی کو کمرے میں بند کیا گیا۔متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ کے مطابق الزامات بے بنیاد ہیں، بچی کو کمرے میں بند نہیں گیا۔ڈی ایس پی ملک خلیل کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی، فریقین کو سننے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :