حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے شہباز شریف اورخاندان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے.شاہدخاقان عباسی
شہبازشریف اورسلیمان شہبازکے اکاﺅنٹ ڈکلیئرڈ ہیں،شہبازشریف اورسلیمان شہبازنے خود اکاﺅنٹ کی تفتیش کی اجازت دی،پیسہ کہاں سے آیاکدھر استعمال ہوا 3ممالک میں دیکھاگیا. نون لیگی راہنماﺅں کا پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم منگل 28 ستمبر 2021 14:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی خود معاملے کی انکوائری کررہی تھی،ایسیٹ ریکوری یونٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،ایسیٹ ریکوری یونٹ نے آج تک کیاکام کیاہے؟11ستمبر2019کواین سی اے کوایسیٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے خط لکھا گیایہ خط بیرسٹر ضیا نے سرکاری لیٹر ہیڈ پر لکھا. انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اورسلیمان شہبازکے اکاﺅنٹ ڈکلیئرڈ ہیں،شہبازشریف اورسلیمان شہبازنے خود اکاﺅنٹ کی تفتیش کی اجازت دی،پیسہ کہاں سے آیاکدھر استعمال ہوا 3ممالک میں دیکھاگیا. انہوں نے کہاکہ ایجنسی نے عدالت کولکھا کہ ہمیں مزیداکاﺅنٹ فریز نہیں کرنے ،این سی اے کو کہاگیا کہ شہبازشریف اورخاندان کے خلاف شواہد ہمارے پاس ہیں،20ماہ 3ممالک میں نیشنل کرائم ایجنسی نے تفتیش جاری رکھی ،3ممالک میں منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا. انہوں نے کہا کہ حکومت انتقا م میں اندھی ہوچکی ہے اورملک کی کوئی پرواہ نہیں ،3سال سے ملک میں تماشہ لگا ہواہے،حکومت 3سال اپوزیشن کودبانے کی کوشش کرتی رہی ہے،وزرا جھوٹے ثبوت دوسرے ممالک کودیتے ہیں کہ ہم نے یہ کرلیا. مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت جعلی ہے اور جعلی الزامات کے تحت چلتی ہے، مشیر احتساب نے عوام کو گمراہ کیا عطاءتارڑ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے دفتر سے این سی اے کو لکھا گیا خط جاری کر تے ہوئے کہا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ آپ خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، 3 سال سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں. عطاءتارڑ کا این سی اے کو لکھا گیا خط دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ اے آر یو کا خط جو آپ ہی کے دفتر سے 11 دسمبر 2019کو جاری ہوا نون لیگی رہنما نے کہا کہ منی لانڈرنگ سمیت تمام الزامات کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانوی عدالت نے رد کر دیا. انہوں نے کہا کہ 20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کر دی گئیں، برطانوی ایجنسی نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کو الزامات سے بری کر دیا مسلم لیگ نون کے رہنما عطاءتارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ اب بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی.
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.