Live Updates

لاہور میں آن لائن لڑکیاں سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا

ملزمان آن لائن دھندے میں ملوث تھے اور لڑکیاں سپلائی کرتے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 ستمبر 2021 15:36

لاہور میں آن لائن لڑکیاں سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2021ء) : لاہور میں آن لائن لڑکیاں سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول لائنز پولیس نے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور ایسکرٹ کے نام سے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے تین ملزمان عمران خان، زمان اور ریاض کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان آن لائن دھندے میں ملوث تھے اور لڑکیاں سپلائی کرتے تھے۔

شہر میں قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گذشتہ 10 روز سے جاری کریک ڈاؤن میں 450 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ مختلف تھانوں میں 102 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔سول لائنز ڈویژن میں 30, سٹی 14، صدر 23، اقبال ٹاؤن 12 اور کینٹ ڈویژن میں 10مقدمات درج کیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے پولیس افسران کو کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل کو تباہی کے راستے سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔معاشرے کو بگاڑ سے بچانے میں شہری اپنا کردار ادا کریں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں منشیات فروشی اور قحبہ خانے عروج پر ہیں اور جرائم دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ تھانہ میں سب انسپکٹر کو ایس ایچ او لگا دیا گیا ہے جس کے بس کی بات نہیں ہے۔ نااہل ایس ایچ او کی وجہ سے دن بدن جرائم کا گراف بڑھتا جا رہا ہے ایس ایچ او صدر جرائم روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

ڈکیتیاں اور چوریاں بھی علاقے میں سر عام ہو رہی ہے جس شہری کے ساتھ کوئی واردات ہو جاتی ہے اس کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی اور اسے جھوٹی تسلیاں دی جاتی ہے وہ تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک جاتا ہے اور اپنے ساتھ ہوئی واردات کو بھول جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات