عمان ؛ پاکستانیوں اور دیگر تارکین وطن کیلئے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز سے متعلق اہم اعلان

پہلی خوراک لگوانے والے غیرملکیوں کو کوویڈ 19 ویکسین کی دوسری ڈوز 29 ستمبر 2021 سے 2 اکتوبر 2021 تک مفت دی جائے گی ، ویکسی نیشن مراکز کی تفصیلات بھی بتادی گئیں

Sajid Ali ساجد علی منگل 28 ستمبر 2021 15:48

عمان ؛ پاکستانیوں اور دیگر تارکین وطن کیلئے کورونا ویکسین کی دوسری ..
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان نے پاکستانیوں اور دیگر تارکین وطن کیلئے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز سے متعلق اہم اعلان کردیا ، پہلی خوراک لگوانے والے غیرملکیوں کو کوویڈ 19 ویکسین کی دوسری ڈوز 29 ستمبر 2021 سے 2 اکتوبر 2021 تک مفت دی جائے گی ، ویکسی نیشن مراکز کی تفصیلات بھی بتادی گئیں۔ عمانی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز آف ساؤتھ البطینہ گورنریٹ کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ جنہوں نے وزارت صحت سے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک وصول کی ایسے تمام غیر ملکی مزدوروں کو دوسری خوراک مفت دی جائے گی ، اس حوالے سے ویکسی نیشن مہم بدھ 29 ستمبر 2021ء سے شروع ہو گی اور ہفتہ 2 اکتوبر 2021 تک دوپہر 2.30 بجے سے رات 8.30 بجے تک درج ذیل مقامات پر جاری رہے گی:
1- رستاق میڈیکل فٹنس ایگزامینیشن سینٹر۔

(جاری ہے)

2- برکا میڈیکل فٹنس امتحانی مرکز۔
3- وڈم ہیلتھ سینٹر۔
4- نکھل ہیلتھ سنٹر۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کو دوسری خوراک کے لیے گورنمنٹ کی ولایت میں قریبی بلدیہ سے اجازت لینا ہوگی جب کہ وزارت صحت (ایم او ایچ) کی جانب سے جلان بنی بو علی میں بھی ویکسی نیشن کی جائے گی ، اس ضمن میں جلان بنی بو علی کی ولایت میں ویکسی نیشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی دوسری خوراک ان لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے 22 اور 23 اگست 2021 کو پہلی خوراک حاصل کی ، کورونا ویکسی نیشن عمانی ویمن ایسوسی ایشن (نئی عمارت) میں قائم سینٹر میں 29 ستمبر بدھ سے شروع ہوگی اور جمعرات 30 ستمبر 2021ء کو صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک ہوگی تاہم تارکین وطن کو پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی اپنے ہمراہ لانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :