شام سے دھماکہ خیز مواد عراق سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جھڑپ کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک، دو فرار ہو گئے۔ مفرور شدت پسندوں کی تلاش جاری

منگل 28 ستمبر 2021 16:03

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) عراق کے سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شام سے خطرناک نوعیت کے دھماکہ خیز مواد کو عراق منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی سکیورٹی کے میڈیا سیل نے دھماکہ خیز مواد شام سے عراق اسمگل کرنے کی کارروائی کو ناکام بنانے کی اطلاع دی۔ سیل نے ایک بیان میں کہا کہ کائونٹر ٹیررازم سروسکی درست انٹیلی جنس اطلاع کے مطابق فوج کے 15ویں ڈویژن نے ٹی این ٹیدھماکہ خیزمواد سے بھرے 500 کلو وزنی 18بیگ لانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خطرناک دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دھماکہ خیز مواد کو ضبط کرنے کا عمل ایک خصوصی ورکنگ ٹیم کی تشکیل اور تھرمل کیمروں کی کی روشنی میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمروں کی مدد سے ایک مشکوک گاڑی کے شام سے عراق داخل ہونے کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اس گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔ یہ دھماکہ خیز مواد سرحدی گاں نعیم سے عراق داخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرے تھیلے اسی جگہ پر خالی کر کے ضبط شدہ مواد سے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔

ایک اور سیاق عراقی سکیورٹی میڈیا سیل نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس کے ڈوژن چارنے کارروائی کر کے داعش کے ایک مبینہ دہشت کو قتل کردیا گیا۔ یہ کارروائی القادریہ کے مقام پر اس وقت کی گئی جب تین مسلح عسکریت پسندوں نے ایک دکان کو توڑنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ جھڑپ کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ مفرور شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔