غزہ کو امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین کی تین لاکھ خوراکوں کی فراہمی

وزارت صحت کے مراکز میں فی الحال دستیاب ویکسین کا غزہ کی پٹی کے حصے کی پانچ لاکھ خوراکیں موجود ہیں،بیان

منگل 28 ستمبر 2021 16:03

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فائزر ویکسین کی 300،000 خوراکیں غزہ کی پٹی کو بھیجی گئی ہیں۔ یہ خوراکیں حکومت کی جانب سے فائزر کی خریدی گئی مقدار کے ایک حصے کے طور پر غزہ کو بھیجی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صحت می الکیلا نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ویکسین کی کھیپ غزہ کی پٹی کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ویکسین کے لیے دس لاکھ خصوصی سرنجیں بھی شامل ہیں۔الکیلہ نے وضاحت کی کہ فائزر سے حکومت کی طرف سے خریدی گئی 40 لاکھ خوراکوں میں سے 20 لاکھ خوراکیں وزارت صحت تک پہنچیں۔ باقی مقدار اس سال کے اختتام سے پہلے پہنچ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت کے مراکز میں فی الحال دستیاب ویکسین کا غزہ کی پٹی کے حصے کی پانچ لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ویکسین لگائے گئے افراد کی تعداد 1،362،184 افراد ہے۔ ہم اب تک ہدف کا 45.2 فیصد حاصل کر پائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :