عراق میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس منعقد کرنے والوں کے وارنٹ جاری

منگل 28 ستمبر 2021 16:03

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے نے عراق میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد سے عراق میں سرکاری سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ان افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا جنہوں نے اربیل شہر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی دعوت سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کونسل نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مطالبے میں اہم کردار ادا کرنے پر فی الوقت وسام الحردان، مثال اللوسی اور سحر ریم الطائی کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق کانفرنس کے بقیہ شرکا کے نام جاننے کے بعد ان کے خلاف بھی قانونی اقدام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :