ہفتہ صفائی مہم کے دوسرے روز ضلع حویلی کہوٹہ میں صفائی کا کام جاری

منگل 28 ستمبر 2021 16:22

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ہفتہ صفائی مہم کے دوسرے روز ضلع حویلی کہوٹہ میں صفائی کا کام جاری ہے ۔جبکہ شاہرات ،زراعت ،اور بلدیہ ورکرز مختص علاقوں کی صفائی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی ،ایس پی سلطان اعوان اور ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر شکیل عباسی نے تمام جگہوں پر صفائی مہم کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ صفائی مہم میں حصہ لیں تا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی دوکانوں اور نالیوں کو صاف رکھیں دوکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر نہ لگائیں تا کہ گندگی نہ پھیلے ۔

متعلقہ عنوان :