طالبان کی عبوری حکومت کا سابق صدر ظاہر شاہ کے دور کے آئین کے نفاذ کا فیصلہ

منگل 28 ستمبر 2021 16:58

طالبان کی عبوری حکومت  کا سابق صدر  ظاہر شاہ کے دور کے آئین کے نفاذ ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) طالبان کی عبوری حکومت نے سابق صدر  ظاہر شاہ کے دور کے آئین کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر قانون و انصاف مولوی  عبدالحکیم شرعی نے کہا ہے کہ آئین کا نفاذ عبوری مدت کے  لئے ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوانین کی بنیاد قرآن و سنت کی روشنی ہو گی ،مذکورہ آئین کی ان شقوں اور قوانین  کا نفاذ نہیں ہو گا جو قرآن و شریعت کے متضاد ہوں۔انہوں نے کہا کہ  یہ آئین 1924 کے لویہ جرگہ میں منظور ہوا تھا جس میں ملک کے لئے طرز حکومت کا تعین کیا گیا تھا۔