امریکہ پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام بیرسٹر سلطان چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ

امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے ،صدر آزاد کشمیر،کوشش کریں گے مسئلہ کشمیر کو امریکی کانگریس میں اٹھائیں ،ڈین لنگرین

منگل 28 ستمبر 2021 17:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) امریکہ پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام صدر آزاد جموںوکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں واشنگٹن میں ظہرانہ دیا گیا ۔اس ظہرانے میںامریکی کانگرس مین سنیٹرز سمیت بڑی تعداد میںامریکہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امریکی سنیٹرز(Jim Morran )(Dan Lungreen ) نے صدر ریاست آزاد جموںوکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے علیحدہ علیحدہ بھی ملاقاتیں کی ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموںوکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی مخدوش اور سنگین ہے اور وہاں پر بھارت کی طرف سے 05 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کے اقدام کے بعد نو لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی پامالیوں میں بے انتہا اضافہ کر دیا ہے اور کشمیری عوام اس وقت سنگینیوں کے سائے میں بھارت کے توپ و تفنگ کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی کہوں گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں پر جاری انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ اسی طرح میں امریکہ اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر امریکی مین کانگریس Dan Lungreen) ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ مسئلہ کشمیر کو امریکی کانگریس میں اٹھائیں کیونکہ اب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے ۔