طالبان نے کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

منگل 28 ستمبر 2021 18:06

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) طالبان حکومت نے کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت نشریات کے حکام اور کابل یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبر کی تردید کی۔

(جاری ہے)

کابل یونیورسٹی میں طالبان کے داخلے سے متعلق خبر امریکی بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے شائع کی تھی۔کابل یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ طالبات معمول کے مطابق آرہی ہیں اور یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ بھی معمول کے مطابق آرہی ہیں۔کابل یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبر بنائی۔

متعلقہ عنوان :