یونیورسٹیوں میں اے لیول کے طلباء کو داخلوں میں پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پیرا کی طرف سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، پارلیمانی سیکرٹری

منگل 28 ستمبر 2021 17:59

اسلام آباد۔28ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2021ء) :قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں اے لیول کے طلباء کو داخلوں میں پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پیرا کی طرف سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی کے یونیورسٹیوں میں کلاسوں اور اے لیول کے امتحانات کے بیک وقت انعقاد سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا کہ ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ اے لیول اور او لیول کے بچوں کے ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے داخلوں میں سہولت فراہم کی جائے۔

توجہ مبذول نوٹس پر شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پیرا رولز دونوں کی طرف سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :