Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت کراچی سمیت سندھ میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،عمران قریشی

منگل 28 ستمبر 2021 19:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف ضلعی صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کراچی سمیت سندھ میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے جس کی مثال کراچی میں سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد اور گرین بس سروس چلائے جانے کا منصوبہ شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جوکہ 12سالوں سے برسراقتدار ہے لیکن سندھ ہر آنے والے دن کے ساتھ کھنڈر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں خریداری کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے لیکن دیہی اور شہری عوام کو کچھ نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بدحالی، غربت اور احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے روشنیوں کے شہر کرا چی کو خوبصورت بنانے اور وہاں کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھی گئی ہے اسی طرح کراچی کیلئے گرین بس سروس فراہم کردی گئی ہے جس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات مل سکے گی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ملک بھر کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب سندھ کے شہری علاقے کے عوام بھی تحریک انصاف کی نہ صرف سندھ میں حکومت بنوائیں گے بلکہ سندھ میں ترقی کے ایک نئے دو رکا آغاز بھی ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات