ای ایف پی، آئی ایل او کے زیراہتمام کھیلوں کے سامان کی صنعت کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

ٹی او ٹی پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ، صحت و حفاظت، پیداواری صلاحیت بہتر بنانا ہے،صغیربخاری، فصیح الکریم صدیقی کا خطاب

منگل 28 ستمبر 2021 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے اشتراک سے سیالکوٹ میں دو روزہ ٹرینرز پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مینجمنٹ ، سی بی اے یونینزاور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹی او ٹی پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ، صحت و حفاظت، پیداواری صلاحیت اور معیار میں بہتری کے بنیادی اصولوں اور ایم این ای ڈی اصولوں کے شعبوں میں مستقبل کے ٹرینرز اور ریسورس پرسنز کی ایک بنیادی ٹیم تیار کرنا ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کنٹری آفس اسلام آباد کے ڈائریکٹر صغیر بخاری نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹی او ٹی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے ذریعے مہارت یافتہ ٹرینرز کاروباری اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے اور کورونا وبا کے بعد کی صورتحال سے متاثرہ علاقوں کو درکار انتہائی ضروری تربیت فراہم کریں گے جس سے عالمی مارکیٹ میں کاروباری مسابقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں کو خاطر خواہ بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سینئر ایڈوائزر فصیح الکریم صدیقی نے ٹی اوٹی پروگرام کے شرکاء خیرمقدم کرتے ہوئے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ای ایف پی کی ٹرینرز کی آفیشل ٹیم اختر قدوس، عرفان عبداللہ اور محمد اکرم شامل نے اوش پروڈکٹیوٹی، ایف پی آر ڈبلیو اور ایم این ای ڈی اصولوںکے بارے میں تربیت فراہم کی اور ورکشاپ کو مؤثر بنانے میں کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :