جیکب آباد بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہر سیوریج کا تالاب بن گیا ، نورانی مسجد گلی میںروڈ پر نالی کا کئی روز سے پانی جمع

منگل 28 ستمبر 2021 19:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) جیکب آباد بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہر سیوریج کا تالاب بن گیا ، نورانی مسجد گلی میںروڈ پر نالی کا کئی روز سے پانی جمع ، پیدل چلنا محال علاقہ مکین عذاب میں ، مریضوں کی ہسپتال تک رسائی مشکل ہو گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہر سیوریج کا تالاب بن گیا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں نورانی مسجد گلی میں کئی روز سے روڈ پر سیوریج کا گندہ بدبو دار پانی جمع ہے جس کے باعث پیدل چلنا محال ہو گیا ہے علاقہ مکین عذاب میں مبتلا ہیں جبکہ گلی میں واقع میڈیکل سینٹر تک مریضوں کی رسائی مشکل ہو گئی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ حکام کو کئی بار شکایات کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی گندگی اور سیوریج کے پانی نے اذیت میںمبتلا کر دیا ہے کوئی پرسان حال نہیں معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے گندگی پانی کی نکاس کی موٹر یں نہ چلانے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی روڈ پر نکل آتا ہے موٹروں کے تیل میں کرپشن کی جاتی ہے فنڈز کے درست استعما ل نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی حالت کھنڈر بنتی جا رہی ہے بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے کروڑوں کی مالیت سے تعمیر کئے گئے روڈ پر تباہ ہو گئے ہیں پکے راستوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہر میں دھول مٹی اڑ رہی ہے جس سے شہر میں آلودگی بڑھ گئی ہے اور شہری کان ناک منہ پیٹ سمیت دیگر امراض میںمبتلا ہو رہے ہیںبلدیہ عملے کی غفلت اور فنڈس میںکرپشن کی وجہ سے شہر تباہی کی طرف جا رہا ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر بلدیہ سید ناصر شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد بلدیہ کی نا اہلی اور کرپشن نوٹس لیا جائے ۔