لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 28 ستمبر 2021 18:24

لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،معذوری کا روپ دھار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2021ء) لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے، 17 روز میں 2987 مقدمات درج، 3134 گداگر گرفتار کئے گئے، سٹی ڈویژن میں 591 اور کینٹ ڈویژن میں 382 گداگروں کو پکڑا گیا، سول لائنز میں 709 اور صدر ڈویژن میں 569 گداگروں کو پکڑا گیا،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 347 جبکہ ماڈلٹاؤن ڈویژن میں 565 گداگروں کو پکڑا گیا،ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کیخلاف 155 مقدمات درج کروائے گئے، گداگروں کے پیچھے منعظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے، بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے، نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جارہا ہے،عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :