فیصل آباد ڈپٹی کمشنر کا چہلم امام حسین کے جلوسوں کے مقامات پر انتظامی اقدامات کو چیک کرنے کےلئے کنٹرول روم کا دورہ

Ameer Hamza امیر حمزہ منگل 28 ستمبر 2021 18:31

فیصل آباد ڈپٹی کمشنر کا چہلم امام حسین کے جلوسوں کے مقامات پر انتظامی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ہائی ٹیک کیمروں کے ذریعے چہلم محرم الحرام کے جلوسوں کے مقامات پر انتظامی وحفاظتی اقدامات کو چیک کیا۔انہوں نے حساس جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی امور کو چوکس رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کنٹرول روم میں متعلقہ محکموں کے سٹاف کی موجودگی کو چیک کیا اور جلوسوں کے اختتام تک ذمہ داری سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنروقفے وقفے سے اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر انتظامی افسران سے انتظامی وحفاظتی امور کی تفصیلات لیتے رہے اورجلوسوں کے اختتام تک راستوں پر ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے اعلی صوبائی حکام کو بھی صورتحال سے باخبر رکھا۔انہوں نے ضلع میں امن وامان کے قیام کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :