یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر نیلم کیمپس کے امتحانات میں بیرونی مداخلت روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

منگل 28 ستمبر 2021 19:18

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء): ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر نیلم کیمپس میں (کل) 29 ستمبر سے شروع ہونیوالے امتحانات میں بیرونی مداخلت روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔امتحانی مراکز میں دوران امتحان خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ APC188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیرکے شیڈول کے مطابق بی اے ، بی ایس سی / ایڈپارٹ ٹوکے امتحانات 29 ستمبر سے ہو رہے ہیں ۔ کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آزادجموں وکشمیر مظفرآباد کی تحریک پر امتحانات کوبیرونی مداخلت سے محفوظ بنانے کی خاطر ضلع نیلم میں امتحانی مراکز پردفعہ 144 نافذ کردیاگیاہے۔پریس ریلیز میں بتایاگیاہے کہ امتحانات کے دوران کوئی بھی غیر متعلقہ فرد تااختتام امتحانات امتحانی مرکز میں داخل نہیں ہوگااور نہ ہی کوئی کسی کوایسا کرنے کی ترغیب دیگا۔