گلگت میں مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ، ریسکیو حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 28 ستمبر 2021 18:45

گلگت میں مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
گلگت (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28ستمبر 2021) گلگت میں مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق ، متعدد شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والی مسافروں سے بھری وین موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ 3 افراد جن کی حالت تشویشناک ہے، اُنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، لیکن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اِن کی جانوں کو شدید خدشات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا، جبراولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی بس پہاڑی تودہ گرنے سے کئی ٹن مٹی اور چٹانی پتھروں تلے دب گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، انتظامیہ اور ایف ڈبلیو او کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا۔امدادی کارکن کسی بچ جانے والے مسافر کی تلاش میں کئی گھنٹے تک ملبے کی کھدائی کرتے رہے تھے۔ بعد ازاں رات گئے 16 لاشیں نکالنے کے بعد تلاش بند کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :