Live Updates

ہمیں اپنے مخالف فریق کا موقف بھی سننا چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

بات قائل ہونے کی ہو تو قائل ہوجائیں نہ کہ ایک جگہ پھنس کر اڑے رہیں، خطاب

منگل 28 ستمبر 2021 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مخالف فریق کا موقف بھی سننا چاہیے۔تقریب سے خطاب میں فیصل جاوید نے کہا کہ بات قائل ہونے کی ہو تو قائل ہوجائیں نہ کہ ایک جگہ پھنس کر اڑے رہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں سب مل کر انتخابی نظام ٹھیک کریں، اتفاق رائے پیدا کیا جائے، یہ نہ ہو کہ ایک جگہ پھنس کر اڑے رہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نا گزیر ہے، ووٹنگ مشین کا مقصد شفاف الیکشن کرانا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوںنے کہاکہ جیتنے والا یہ سمجھے میرٹ پر جیتا اور ہارنے والا اپنی شکست کو باوقار انداز سے تسلیم کرے۔فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کی دنیا میں بھی نیوٹرل ایمپائر لائے، وہ اپنی پارٹی کے 20 ایم پی ایز کو کرپشن پر فارغ کرچکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صاف اور شفاف الیکشن کے لیے 126 دن کا دھرنا دیا، جسٹس ناصر الملک کی قیادت میں جوڈیشل کمیشن بنا، جس نے اپنی رپورٹ دی۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتیں سب مل کر الیکشن کے نظام کو ٹھیک کریں، سب کی رائے کا احترام کیا جائے اور مشاورت میں کوئی ایک بھی باہر نہ ہو، اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات