چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت، اہلخانہ نے متوفیہ کے خاوند کے خلاف قتل کے مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی

بدھ 29 ستمبر 2021 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) رائے ونڈ کے علاقہ میں میں چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت، اہلخانہ نے متوفیہ کے خاوند کے خلاف قتل کے مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر ماریہ کی پراسرار ہلاکت پر لیڈی ڈاکٹرکے بھائی نے قتل کے مقدمے کی درخواست جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ماریہ کے خاوند ارشد محمود کیخلاف تھانہ رائیونڈ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

مقتول ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہماری بہن کو قتل کیا گیا۔ورثا ء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ کے جسم پرتشدد کے نشانات بھی پائے گئے، ڈاکٹر ماریہ 2بچوں کی ماں اورچلڈرن ہسپتال کی سرجن تھی وہ خودکشی جیسا انتہائی قدم نہیں اٹھا سکتی۔ پولیس نے خودکشی سمیت دیگر پہلوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔