مکہ مکرمہ ،گاڑی میں سوار لڑکیوں کو چھیڑنے والے پانچ شہری گرفتار

مذکورہ افراد کے خلاف ابتدائی کارروائی مکمل کر کے انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا

بدھ 29 ستمبر 2021 16:11

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) سعودی عرب کے صوبے مکہ مکرمہ کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے کہاہے کہ ایک شاہراہ عام پر گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے افراد کی شناخت کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کو چھیڑنے والے افراد کی تعداد پانچ ہے۔ یہ سعودی شہری ہیں اور یہ سب عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔ مذکورہ افراد کے خلاف ابتدائی کارروائی مکمل کر کے انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔