مکہ مکرمہ ؛ گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 5 اوباش گرفتار

لڑکیوں سے چھڑ خانی کرنے والے ملزمان سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں۔ پولیس

Sajid Ali ساجد علی بدھ 29 ستمبر 2021 16:36

مکہ مکرمہ ؛ گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 5 اوباش گرفتار
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 ستمبر 2021ء ) مکہ مکرمہ سے گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 5 اوباشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی عرب کے المرسد اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک شاہراہ عام پر گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے افراد کی شناخت کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ، لڑکیوں کے ساتھ چھڑ خانی کرنے والے افراد کی تعداد 5 ہے جو کہ سعودی شہری ہیں اور ان سب کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں ، ملزمان کے خلاف ابتدائی کارروائی مکمل کر نے کے بعد انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں مکہ مکرمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 کلو گرام چرس پکڑ لی ، مکہ مکرمہ میں پولیس اور انسداد منشیات حکام کی جانب سے ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران ایک شخص سے 11 کلو گرام چرس قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ، ملزم کا تعلق یمن سے ہے اور اس کی عمر 40 برس کے درمیان ہے جس کی گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں چرس برآمد کی گئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سعودی عرب میں ڈکیتی کے دوران گھر سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مکہ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ فنڈز پر حملے اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے سیکورٹی فالو اپ کے نتیجے میں پاکستانی قومیت کے 6 باشندوں کو گرفتار کیا گیا ، جن کی عمریں تیس سے پینتیس برس کے درمیان ہیں ، گرفتار کیے گئے افراد نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک گھر پر چوری کا جرم کیا اور 30 ہزار ریال کی رقم لوٹ لی ، گرفتاری کے بعد ملزمان سے 16ہزار ریال برآمد کیے گئے ہیں ، جس کے بعد ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن برانچ کے حوالے کردیا گیا۔