وسیم اکرم نے بیٹی عائلہ کو اپنی زندگی کی ’روشنی‘ قرار دے دیا

لیجنڈری کرکٹر نے 2013ء میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی، ان کی بیٹی عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 ستمبر 2021 16:45

وسیم اکرم نے بیٹی عائلہ کو اپنی زندگی کی ’روشنی‘ قرار دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیٹی عائلہ کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دے دیا۔ وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرکے اسے زندگی کا بہترین احساس قرار دیا۔ 55 سالہ وسیم اکرم نے بیٹی کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’عائلہ میری زندگی کی ’سن شائن‘ ہے‘‘۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم اپنی بیٹی عائلہ اور اہلیہ شنیرا سے ملاقات کرنے تقریباً 10 ماہ بعد میلبورن گئے تھے، عائلہ اور شنیرا کورونا پابندیوں کے باعث کافی دیر سے آسٹریلیا میں پھنسے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993ء کو پسند کی شادی کی تھی، دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ، اکتوبر 2009ء میں علالت کے باعث وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کو سنگاپور لیجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔ لیجنڈری کرکٹر نے 2013ء میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی اور ان کی بیٹی عائلہ کی پیدائش دسمبر 2014ء کو ہوئی تھی۔