سید ہادی شاہ میموریل شوٹنگ بال فیسٹیول میچ ،سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کا ٹاکرہ 8اکتوبر کو ہوگا

بدھ 29 ستمبر 2021 21:02

سید ہادی شاہ میموریل شوٹنگ بال فیسٹیول میچ ،سندھ اور پنجاب کی ٹیموں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) سید ہادی شاہ میموریل شوٹنگ بال فیسٹیول میچ 8اکتوبر کو فاطمہ جناح پارک دیپال پور میں کھیلا جائیگا جس میں سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

جس میں ،ملکی و بین الاقوامی شہر یافتہ کھلاڑی شرکت کرینگے ،صوبہ سندھ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی سرپرست اعلیٰ امیر علی ابڑیجو (حیدر آباد ) ،ڈاکٹر قیصر جتوئی (حیدر آباد) سید محمد علی شاہ (لاڑکانہ )،محبوب علی سولنگی(لاڑکانہ)،اعجاز احمد قریشی (کراچی )،عامر عباس پنو(فیصل آباد) صدام حسین میمن (خیر پور) ،قیصر علی بھٹی (جھنگ)،منیر احمد (میاں چنوں )،سید فضل عباس (لیہ)اور اسرار کیانی (اسلام آباد ) شامل ہیں جبکہ پنجاب کی ٹیم میں استاد نذیر احمد (دیپال پور)،علی عباس پنوں (ساہیوال)،محمد خالد (بوریوالہ )،ریاض احمد (دیپالپور)،محسن علی چھینہ (دیپالپور) محمد اعظم جھکڑ (دیپالپور)،محمد غیاث (دیپالپور)،طارق مٹھو (اسلام آباد) ،محمد یسف (خانیوال)اور نواب چڈھر شامل ہیں۔

جبکہ میچ ریفریز کے فرائض حاجی اجمل فاروق باجوہ آف فیصل آباد ہونگے جبکہ اناونسر کے فرائض ڈاکٹر محمد حیات بلبل آف جھنگ ہونگے ۔