ڈاکٹر سید ظفراللہ بخشالی شعبہ پشتو کے چیئرمین تعینات

بدھ 29 ستمبر 2021 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) جامعہ عبدالولی خان مردان کے مجاز اتھارٹی نے ڈاکٹر سید ظفراللہ بخشالی کو شعبہ پشتو کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹرظفراللہ بخشالی گزشتہ پانچ سالوں سے شعبہ پشتو میں اپنا خدمات سرا نجام دے رہے ہیں۔ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پی ایچ ڈی اپروڈ سپروائز اور پشتو اکیڈیمی پشاور یونیورسٹی سے شائع ہونے والے ششماہی ریسرچ جرنل پشتو کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر ہیں۔

وہ انٹرنیشنل جرنل آف پختونخوا شعبہ پشتو کے سب ایڈیٹر اور شش ماہی تحقیقی میگزین تکتو شعبہ پشتو جامعہ بلوچستان ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر بھی ہے۔ انہوں نے خدائی خدمتگار تحریک فضل الرحیم ساقی کے زندگی اور ادبی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اب تک سات تحقیقی کتب اور سولہ تحقیقی مقالے ایچ ایس سی منظور شدہ جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ درجنوں قومی اور بین الاقوامی کانفرسوں میں مقالے پیش کئے ہے ۔ درجنوں ایم فل اورپی ایچ ڈی ریسرچ کا ایگزامینر رہا ہیں۔اس کے علاوہ پشتو اکیڈیمی پشاور کے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز میں بطور کانفرنس سیکرٹری کام کر چکے ہیں ۔وہ رحمان ادبی جرگہ پشاورکے سابق سیکرٹری جنرل اورپاکستان راٹرز گلڈ کے مرکزی مجلس عاملہ کے رکن بھی ہے۔