ماڈل ٹائون پہنچنے والے کارکن مریم نواز سے ملاقات نہ ہونے پر مایوس واپس لوٹ گئے

بدھ 29 ستمبر 2021 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) تین روز سے ماڈل ٹائون پہنچنے والے کارکن پارٹی کی نائب صد رمریم نواز سے ملاقات نہ ہونے پر مایوس واپس لوٹ گئے، کارکنان نے مریم نواز کی گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کے تنظیمی اجلاسوں میںشرکت کے لئے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ آرہی ہے ۔

مریم نواز کی آمد کی اطلاع پر کارکن بھی ماڈل ٹائون پہنچ رہے ہیں لیکن انہیں سیکرٹریٹ کے اندر رسائی حاصل نہیں ۔ تین روز سے ماڈل ٹائون پہنچنے والے کارکن گزشتہ روز بھی مریم نواز کی گاڑی کے آگے آکر روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سکیورٹی نے انہیں پیچھے ہٹا دیا اور مریم نواز گاڑی روکے بغیر جاتی امراء رائے ونڈ کیلئے روانہ ہو گئیں۔