16 کے ریو اولمپکس کے باکسنگ مقابلے فکسڈ ہونے کا انکشاف

جمعرات 30 ستمبر 2021 14:24

16 کے ریو اولمپکس کے باکسنگ مقابلے فکسڈ ہونے کا انکشاف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) 2016 کے ریو اولمپکس کے باکسنگ مقابلے فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2016 میں ارجنٹائن کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس کے باکسنگ میچز فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باکسنگ میچز کی انکوائری رپورٹ میں 7 سے 10 مشکوک میچوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ممکنہ طورپر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ اس رپورٹ میں ایک آئرش باکسر اور روسی باکسر کی فائٹ کا بھی ذکر ہے جس میں آئرش باکسر کو پوائنٹس کی متنازع تقسیم کے بعد ناکام قرار دیا گیا تھا اس حوالے سے تفصیلات جلد متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :