اسلام آباد کلب نے عالمی معیار کے فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا

پہلا میچ پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، بچو ں نے کھیل سے بہت لطف اٹھایا

جمعرات 30 ستمبر 2021 20:28

اسلام آباد کلب نے عالمی معیار کے فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) اسلام آباد کلب نے عالمی معیار کے فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا۔ جمعرات کو پہلا میچ پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا بچوں نے کھیل سے بہت لطف اٹھایا اور اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیایہ طلباء زیادہ تر یتیم یا سنگل والدین کے ہیں جن کی مناسب تعلیم کے لیے سویٹ ہومز میںدیکھ بھال کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے اپنی ٹرافی پاکستان سویٹ ہومز کے سی ای او زمرد خان کو وقف کی، یہ بچے انہیں پاپا جانی کہتے ہیں ان کے پیار کی وجہ سے جو انہوں نے بچوں کو پیش کیا۔افتتاحی میچ میں کابینہ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا ، زمرد خان ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات ، اسسٹنٹ کمشنر اوید ارشاد بھٹی ، اور اسلام آباد کلب کے سینئر منیجر محمد ندیم خان نے شرکت کی۔محمد ندیم خان نے کہا کہ اسلام آباد کلب نے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے طور پر پہل کی تاکہ پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،بچوں نے کھیل سے بہت لطف اٹھایا اور اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔