رائے ونڈ ‘ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق

جمعرات 30 ستمبر 2021 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا ۔بتایاگیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سوار کی شناخت نہ ہوسکی۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیااور اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئیا ور بس کو قبضہ میں لیکر کارروائی کاآغاز کردیا ۔