حیسکو انتظامیہ کی طرف سے رین ایمرجنسی کے تحت کنٹرول روم قائم

مون سون کی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حیسکو انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی

جمعرات 30 ستمبر 2021 23:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) مون سون کی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حیسکو انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔حیسکو انتظامیہ کی طرف سے رین ایمرجنسی کے تحت کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کنٹرول روم کے ٹیلیفون نمبر پر رابطہ کرکے اپنی بجلی سے متعلق شکایات حل کروائیں، رابطہ نمبرز یہ ہیں 0304-1927608 اور 022-924005-06۔

حیسکو ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ 2 اکتوبر 2021؁ تک ممکنہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ سندھ بھر بلخصوص حیدرآباد اور گردونواح کے علاقوں ہوسکتی ہیں، اس کے پیش نظر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے رین ایمرجنسی کے تحت تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور حیسکو ہیڈکوارٹر میں بجلی صارفین کی شکایات کو سننے اور اس کے فوری حل کیلئے جنرل منیجر آپریشن عبدالرحیم سومرو سربراھی اور ڈپٹی ڈائریکٹر PDC غلام سرور انڑ نگرانی میں کنٹرول روم '' قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریحان حمید نے رین ایمرجنسی کومدنظر حیسکو افسران اور مقامی انتظامیہ کے بہتر کوآرڈینیشن کیلئے رین ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات دیں ہیں، جس میں مقامی ڈپٹی کمشنز اور حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ایک افسر فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جو متعلقہ علاقے میں بجلی کی فنی خرابی یا سیفٹی بنیادوں پر بجلی کی بندش کے مسائل حل کریں گے، اس کے علاوہ تمام فیلڈ،GSO کے افسران /ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور انہیں سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرائض میں کسی بھی قسم کی کوتاھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :