طوفانی برسات کے پیش نظر بلدیہ غربی میں تمام چاکنگ پوائنٹس کو کلیر کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز

افسران وعملہ کی چھٹیاں منسوخ رین ایمرجنسی سینٹر فعال نکاسی آب کیلئے موجود مشینری کو تیار حالت میں رکھنے کی ہدایت

جمعرات 30 ستمبر 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی برسات کی پیشنگوئی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر بلدیہ غربی کے ان مقامات پر جہاں برساتی نالہ اور گلیوں،محلوں میں موجود نالہ،نالیوں کے تمام چاکنگ پوائنٹس کو کلیر کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز افسران وعملہ کی چھٹیاں منسوخ رین ایمرجنسی سینٹر فعال نکاسی آب کیلئے موجود مشینری کو تیار حالت میں رکھنے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کی زیر صدارت اجلاس میں برسات کے حوالہ سے درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ان مقامات پر جہاں نشیبی علاقہ موجود ہیں ان تمام مقامات پر قبل از بارش پوائنٹس کو کلیر کیا جائے دوران برسات استعمال ہونے والی مشینری کو اپ ڈیٹ رکھیں اور دوران برسات عوامی مسائل کے خاتمہ میں ذمہ داری سے فرائض انجام دیں انہوں نے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ دفتری مسائل کے حل کیلئے کوتاہی نہ کریں افسران وعملہ کے درپیش مسائل کو بروقت حل کریں اور بلدیہ غربی میں رہنے والے افراد کو ناگہانی صورتحال میں فوری امدادی کاموں کا آغاز کریں افسران میونسپل کمشنر کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی وسائل کی فراہمی میں مصروف اداروں سے اشتراک عمل سے خدمات انجام دیں اجلاس میں میونسپل کمشنر اشفاق ملاح،سپرینڈنگ انجینئر ورکس،سپرینڈنگ انجینئرمیکنکل و الیکڑیکل اور ڈائریکٹر پارکس بھی موجود تھے۔