پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے بھارت کیلئے بڑا دھچکا

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ کرس گیل تنگ آ کر آئی پی ایل سے دستبردار ہو گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اکتوبر 2021 00:46

پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے بھارت کیلئے بڑا دھچکا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2021ء) پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے بھارت کیلئے بڑا دھچکا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ کرس گیل تنگ آ کر آئی پی ایل سے دستبردار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی اور مہنگی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے حکام کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دبنگ کرکٹر کرس گیل نے آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرس گیل آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کا حصہ ہیں، دنیا کا سب سے خطرناک ٹی ٹوئنٹی بلے باز ہونے کے باوجود انہیں گزشتہ چند میچز نہیں کھلائے گئے۔ ذرائع کے مطابق کرس گیل مسلسل بائیو سکیور ببل میں رہنے اور نذرانداز کیے جانے پر تنگ آ کر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل کرس گیل نے پاکستان کرکٹ کے حق میں بھی آواز بلند کی تھی اور ممکنہ طور پر اسی باعث انہیں آئی پی ایل میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔