سرباز خان 8000 میٹر بلند 9 چوٹیاں عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے

سِرباز خان 8167 میٹر بلند چوٹی دھاولاگیری سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بھی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اکتوبر 2021 11:23

سرباز خان 8000 میٹر بلند 9 چوٹیاں عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2021ء ) پاکستانی کوہ پیماسر باز خان نے نیپال کی ’دھاولاگیری‘ چوٹی کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سِرباز خان نا صرف 8 ہزار 167 میٹر بلند دھاولاگیری سر کرنے والے پہلے پاکستانی بنے ہیں بلکہ وہ 8 ہزار میٹر کی نو مختلف چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

سِرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوہٹسے، براڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ماونٹ ایوریسٹ اور جی ٹو بھی سر کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا میں اس وقت مجموعی طور پر 14 چوٹیاں 8000 میٹر سے بلند ہیں جنہیں 44 کوہ پیما سر کر چکے ہیں لیکن ان میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔ پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 9ویں 8000 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی نانگا پربت کو موسم سرما میں سر کیا، انہوں نے یہ اعزاز 2017ء میں حاصل کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2018ء میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی جب کہ 2019ء میں لوٹسے پیک سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2019ء میں ہی براڈ پیک اور مناسلو پیک سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 2020ء میں موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں شامل رہے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ سرباز خان رواں برس 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی انا پورنا، ایورسٹ اور گیشر برم سر کر چکے ہیں۔
سرباز خان 8000 میٹر بلند 9 چوٹیاں عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ..

متعلقہ عنوان :