19 لاکھ نشہ آور گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دوست ملک کی ایک بندرگاہ سے گزرا جانے والا نشہ آور مواد تعمیراتی لوازمات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 1 اکتوبر 2021 14:25

19 لاکھ نشہ آور گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 اکتوبر 2021ء ) 19 لاکھ نشہ آور گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، دوست ملک کی ایک بندرگاہ سے گزرا جانے والا نشہ آور مواد تعمیراتی لوازمات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹریٹ کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجيدی نے بتایا ہے کہ مملکت میں متعلقہ حکام نے ایمفیتھامائن نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار مملکت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، اس مقصد کے لیے سعودی حکام نے ایک دوست ملک میں سکیورٹی حکام کے ساتھ باہمی تعاون سے کارروائی عمل میں لائی کیوں کہ اسی ملک کی ایک بندرگاہ سے گزرا جانے والا مذکورہ نشہ آور مواد تعمیراتی لوازمات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا ، اس کارروائی کے دوران ضبط کیے گئے نشہ آور مواد میں ایمفیتھامائن گولیوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 76ہزار 744 ہے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل 196 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش پر سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ، ملزم نے منشیات چھپانے کے لیے گاڑی میں خفیہ خانہ بنایا ہوا تھا ، جازان میں سعودی حکام نے ایک شہری کو 196 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، منشیات کو سمگل کرنے کے مقصد کے لیے ملزم نے اپنی 40 کی دہائی کی گاڑی میں خفیہ خانہ بنایا تھا جہاں اس چرس کو چھپایا گیا تھا ، سکیورٹی رجمنٹ کے گشت کے دوران پکڑے گئے شہری کے قبضے سے نارکوٹک پلانٹ کھٹ کے تین پیکجز ، بغیر لائسنس پستول اور چھ گولیاں بھی ضبط کی گئیں جب کہ مذکورہ شخص کو ریمانڈ پر دے دیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے گشت کے دوران 2 چوری شدہ کاروں میں چھپا ہوا کسٹم مال بھی ضبط کرلیا ، اس کارروائی میں ایتھوپین قومیت کے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد کو بھی پکڑا گیا ، جنہوں نے غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی۔