رمیز راجہ کا پی سی بی میں پرانی طرز کی سلیکشن کمیٹی لانے کا فیصلہ

مستقبل قریب میں قومی ٹیم کے انتخاب میں آپ کا کوئی کردار نہیں ہوگا: چیئرمین پی سی بی کی صوبائی کوچز سے گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اکتوبر 2021 14:34

رمیز راجہ کا پی سی بی میں پرانی طرز کی سلیکشن کمیٹی لانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے تمام چھ علاقائی کوچوں کو موجودہ سیٹ اپ میں آنے والی ممکنہ تبدیلیوں کے بارے میں بتایا ۔ چیئرمین پی سی بی نے تمام چھ کوچز سے آن لائن ملاقات کی جہاں انہوں نے آگے بڑھنے کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ رمیز نے کوچز کو بتایا کہ پی سی بی میں رہنے کا واحد طریقہ کارکردگی ہوگی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ کو یہاں رہنے کے لیے اپنی کارکردگی دکھانی ہوگی۔

(جاری ہے)

آپ کو اپنی کاکردگی دکھانے کے لیے کھلی چھوٹ دی گئی ہے، پی سی بی جلد ہی اپنی سلیکشن پالیسی لے کر آئے گا ،مستقبل قریب میں قومی ٹیم کے انتخاب میں آپ کا کوئی کردار نہیں ہوگا، وقت آنے پر چیزوں کو واضح کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ رمیز راجہ نے گزشتہ ماہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ مصباح الحق اور وقار یونس نے بالترتیب ہیڈ کوچ اور بالنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد حال ہی میں وسیم خان نے پی سی بی کے سی ای او کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔