صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے مزار پر حاضری

جمعہ 1 اکتوبر 2021 21:20

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے مزار پر حاضری دی۔ صدر ریاست نے غازی ملت کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم خان ، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔بعد ازاں صدرریاست نے سردار خالد ابراہیم خان کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اوراُن کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔