Live Updates

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے چانس ختم ہو گئے

شہباز شریف کو منی لانڈرنگ لے بیٹھی ، نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے،تحقیقات میں ہزاروں ٹرانزیکشنز ثابت ہوئیں، کئی وعدہ معاف گواہ ہیں اور اب بہت ٹھوس ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 اکتوبر 2021 11:49

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے چانس ختم ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اکتوبر2021ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ لے بیٹھی ، نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کا کیس لندن کی عدالت میں تو گیا ہی نہیں۔برطانیہ میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ان کو فیور دی، وہ تو الطاف حسین کو فیور کرتے تھے۔

را کے ایجنٹ کی فیور کرتے تھے۔ناجائز سرمائے کی منڈی اب سوئٹزر لینڈ نہیں بلکہ برطانیہ ہے۔اس وقت لوگ مہنگائی کی وجہ سے عمران خان سے ناراض اور تکلیف میں ہیں مگر لوگوں کے سامنے ن لیگ کی کرپشن کے قصے بھی ہیں۔پیپلز پارٹی بھی امریکا کی طرف دیکھتی ہے۔بینظیر دونوں مرتبہ امریکا کی مدد سے آئیں۔بلال بھٹو بھی امریکا جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ کنفیوز اور انتشار کا شکار ہے۔

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننا بہت مشکل ہے۔ایک چانس پیدا ہوا تھا لیکن اب جو تحقیقاتی رپورٹ آئی ہیں اس میں بتایا گیا کہ 55 ہزار ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔وعدہ معاف گواہ قطار در قطار ہیں۔شہباز شریف کی راہ میں کئی رکاوٹیں ہیں،ثبوت بہت ٹھوس ہیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

شہباز شریف کے خلاف 25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں العریبیہ ،رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آگئے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف 25 ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں رمضان ملز کے چپڑاسی، کلرکس ودیگر ملازمین کے نام 57 مشکوک اکاؤنٹس سامنے آ گئے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ ،رقوم کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف انکوائری میں العریبیہ ،رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آئے۔ موصول ہونے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے کم تنخواہ دار20ملازمین کے اکاؤنٹس میں25 ارب روپے آئے، ٹی بوائے کے اکاؤنٹ میں 3ارب 70 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات