محمد اسلم ترین 29ستمبر گھر سے نماز کے لئے نکلے جس کے بعد اب تک گھر واپس نہیں ہوئے

بیٹے محمد زعمران اللہ کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں ایف آئی آر درج کرادی گئی

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 23:23

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2021ء) اوستہ محمد کے سینئر صحافی سابق صدر اوستہ محمد پریس کلب عبدالستار ترین کے بھائی حکومت بلوچستان کے گریڈ 20 کے آفسر محمد اسلم ترین 29 ستمبر بروز بدھ بوقت تقریباً 12:30 اپنے گھر کراچی سے نماز پڑھنے کے لئے نکلے جس کے بعد اب تک گھر واپس نہیں ہوئے اس کے بیٹے محمد زعمران اللہ کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں ایف آئی آر درج کرادی گئی اوستہ محمد پریس کلب کے صدر حنیف بلوچ نائب صدر حارث خواجہ،جنرل سیکریٹری علی حسن ڈومکی جوائنٹ سیکریٹری لونگ جمالی فنانس سیکریٹری خادم کھکرانی چیئرمین ریاض حسین لانگاہ سابق صدر علی مردان جمالی،سابق سینئر نائب صدر عبداللہ مگسی،سابق صدر محمد حنیف مینگل۔

(جاری ہے)

سابق صدر ذوالفقار علی کھوسہ،خرم خواجہ،عبدالحمید بلیدی،محمد وارث دیناری۔چاکردیناری۔ریاض حسین عمرانی۔عبدالفتاح رند، سونا خان جمالی ودیگر نے اوستہ محمد پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی عبدالستار ترین کے بھائی اور حکومت بلوچستان کے 20گریڈ کے آفیسر محمد اسلم ترین گزشتہ تین دن سے کراچی اپنے گھر سے ظہر کی نماز پڑھنے کے لئے نکلے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے ہیں ہم حکومت سندھ کے وزیراعلی آئی جی پولیس رینجر سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد اسلم ترین ایک لائق آفیسر کے ساتھ ساتھ انسانوں کے ہمدرد اور شفیق انسان کو فوری بازیاب کرایا جائے۔