وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ ٹائیگرز ہاکی ٹیم کٹ کی رونمائی کردی

نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا، وجیہہ الحسن

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2021ء) صوبائی حکومت کے زیر اہتمام کل سے شروع ہونے ہونیوالی نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کیلئے تمام تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہاتھوںنئی کٹ کی رونمائی کی ، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈی ایس او چارسدہ تحسین الله سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ہاکی ٹرف افتتا ح کے موقع پر نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی میں ملاکنڈ ٹائیگرز نے اپنے نئی کٹ کی رونمائی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہاتھوںسے کی ، اس موقع پر ملاکنڈ ٹائیگرز فرنچائز کے مالک وجیہہ الحسن نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل ہاکی لیگ سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا بلکہ قومی کھیل کو بھی فروغ ملے گا اور صوبے کے تمام ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے موقع ملے گا جس کا سارا کریڈٹ صوبائی حکومت، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک اور ان کی ٹیم کو جا تا ہے جنہوں نے قومی ہاکی کھیل کو پھر سے زندہ کیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل سطح پر ہاکی لیگ کا انعقاد ممکن بنایا ۔

(جاری ہے)

وجیہہ سپورٹس پشاور کے چیف ایگزیکٹو وجیہہ الحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم کی تیاری بہترین ہے کھلاڑی بھرپور پریکٹس کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہاکی لیگ جیتیں گے انہوں نے کہا کہ بولی سے مطمئن ہوں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریںگے۔

اس موقع پر انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ظہیر السلام اور ڈپٹی کمشنر جنید خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں ملاکنڈ ٹائیگرز کیلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ میں ملاکنڈ ٹائیگرز کا پہلا میچ بنوں پینتھرز کے ساتھ ہوگا جو کہ ایک بہترین ٹیم ہے لیگ کی ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ اس میچ میں کامیابی کے ساتھ لیگ کا آغاز کریں ملاکنڈ ٹائیگرز کے لئے جن بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں مبشر علی بھی شامل ہیں جو فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے ہیں وہ اب تک پاکستان کی سینئر ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ بنگلہ دیش 2017 ‘کامن ویلتھ گیمز 2018 آسٹریلیا‘چیمپئنز ٹرافی 2018 ‘ایشین گیمز 2018 ‘ ایشین چیمپئنز ٹرافی 2018 ‘ورلڈ کپ 2018 ‘ٹیسٹ میچز بمقابلہ جرمنی 2019 ‘اولمپک کوالیفائر مقابلے ایمسٹرڈیم 2019 ‘جونیئر ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ انڈر16 سنگاپور 2013 ‘مینز جونیئر ایشیا کپ ملائشیا جبکہ چھٹے سلطان جوہر کپ ملائشیا میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں‘ملاکنڈ ٹائیگرز کا حصہ بننے والے وقار بھی پاکستان کی سینئر ٹیم کے رکن ہیں جرمنی کیخلاف ٹیسٹ میچ 2019 ‘اولمپک کوالیفائر ایمسٹرڈیم 2019 ‘جونیئر ٹیم کی جانب سے انڈر18 ٹیم میں عمان کیخلاف سیریز 2016 ‘ایشیا کپ 2016 بنگلہ دیش اور انڈر18 آسٹریلین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں‘نوید عالم بھی اس ٹیم کا حصہ بنے جو کہ فارورڈ کی پوزیشن پر کھلتے ہیں وہ جونیئر پاکستان ٹیم کی جانب سے عمان کیخلاف سیریز ‘ایشیا کپ بنگلہ دیش اور آسٹریلین چیمپئن شپ میں نمائندگی کرچکے ہیں‘فل بیک سمیع اللہ کا بھی انتخاب اس ٹیم کے لئے کیا گیا جو کہ پاکستان کی جونیئر ٹیم کے کیمپ کا حصہ ہیں‘ملاکنڈ ٹائیگرز کے دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپر فرمان ‘ شمشیر ‘ سہیل عباس ‘ دائود غفار ‘ امیر حمزہ ‘ عباس ‘ رئیس ‘ مزمل ‘ اسرار احمد ‘ اعجاز احمد ‘ عاطف ‘ انیس ‘ یاسر ‘ اعجاز ‘ ظہیر عباس ‘ سنگین ‘ اسلام محمد ڈیپارٹمنٹ کھلاڑی شاہ فہد ‘ محسن ‘ ہادی ‘شامل ہیں آفیشل میں ملک ودان ‘ کا شف فرحان ‘ ڈاکٹر لیاقت شامل ہیں۔