آر اے بازارپولیس کی کاروائی، چائنیز فش گیم ٹیبل کے ذریعے بچوں کو قمار بازی کی جانب راغب کرنے والی9 ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 23:58

ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2021ء) آر اے بازارپولیس کی کارروائی، چائنیز فش گیم ٹیبل کے ذریعے بچوں کو قمار بازی کی جانب راغب کرنے والی09 ملزمان گرفتار،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم06ہزار880 روپے، 05 عدد موبائل فونز برآمدجبکہ 01 عدد چائینیز ویڈیو گیم ٹیبل قبضہ پولیس میںلیاگیا-تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چائنیز فش گیم ٹیبل کے ذریعے قمار بازی کرنے والے 09قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میںضمیر ،جہانگیر ،حمزہ ،ندیم ،بابر ،محمد آفاق ،واجد،جاوید اوربشیر شامل ہیں،ملزمان ویڈیو گیمز کے ذریعے معصوم کم سن بچوں کو قمار بازی کی جانب راغب کرتے تھے،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھا کہ میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کوقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں کو جرائم کی جانب دھکیلنے والے ناعاقبت اندیش کسی رعایت کے مستحق نہیں، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی اوکینٹ،ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں جرائم کی طرف راغب کرنے والے قانون اور معاشرہ دونوں کے مجرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :