چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی (آج )کوئٹہ پہنچیں گے

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی (آج) اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے وہ بلوچستان میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں چیئرمین سینیٹ کے دورہ کوئٹہ کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مصالحتی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی و دیگر سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی بھی کوئٹہ آرہے ہیں۔