ریو اولمپکس میں باکسنگ ججز کو ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز میں رشوت کی رقم پہنچانے کا انکشاف

اگر فکسنگ میں ساتھ دینے سے کوئی انکار کرتا تو رات کو فکسرز کے کارندے دھمکیاں دینے پہنچ جاتے، رپورٹ

اتوار 3 اکتوبر 2021 13:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) ریو اولمپکس میں باکسنگ ججز کو ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز میں رشوت کی رقم پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پروفیسر رچرڈ میکلارن کی تحقیقات میں سامنے آنے والے انکشافات کے مطابق آئیبا آفیشلز بیشتر مقابلوں کے نتائج سے پہلے ہی واقف ہوتے تھے،رشوت کی رقم ججز کو ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز میں ڈال کر پہنچا دی جاتی، اگر فکسنگ میں ساتھ دینے سے کوئی انکار کرتا تو رات کو فکسرز کے کارندے دھمکیاں دینے پہنچ جاتے۔

میکلارن نے تحقیقات کے طویل سلسلے کے بعد ابھی تک 11مقابلوں کی نشاندہی کردی تاہم ان کا خیال ہے کہ تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ مخصوص مقابلوں میں من پسند ججز کا تقرر کرنے کی کوشش ہوتی،بکیز کی جانب سے انھیں اشاروں کی زبان میں پیغامات پہنچائے جاتے، ہاتھ اور آنکھوں کی حرکات،جسم کو آگے یا پیچھے کی جانب جھکانے جیسے اشاروں سے بتایا جاتا کہ کس مقابلے کی نتیجے پر کس انداز میں اثر انداز ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :