Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جینے کاحق چھین لیا ہے ‘ جاوید قصوری

پاکستان پر قرضوں کا حجم 253ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے‘ امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب

اتوار 3 اکتوبر 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی حکومت کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ہوشر مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ مہنگائی کے مارے عوام پر سی این جی کی قیمت میں 15فی کلو اضافہ کرکے ایک اور وار کیا گیا ہے۔

ان ظالم حکمرانوں کے بس میں مہگائی کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے عوام کو معاشی طور پر زندہ درگور کر نے کی قسم کھا رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کرکے دنیا کے ساتھ تقابل کر نا شرمناک ہے۔ بنگلہ دیش، بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کی فی کس اوسط آمدنی کو دیکھاجائے تو پاکستان کے حکمرانوں کے تمام تقابلی جائزوں کی قلعی کھل کر سامنے آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جی ڈی پی کے لحاظ سے فی کس آمدن 2227ڈالر ہے۔ بھارت میں 1961جبکہ پاکستان میں فی کس آمدن صرف 1279ڈالر ہے۔ جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔ اس لحاظ سے جتنی مہنگائی پاکستان میں ہوچکی ہے۔ اتنی مہنگائی کسی اور ملک میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیے گئے ہیں۔ غیرملکی قرضہ پاکستان کے جی ڈی پی کے 74فیصد کے مساوی ہوچکا ہے۔ پاکستان پر قرضوں کا حجم 253ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ تحریک انصاف اپنے اتحادی ہی حکومتی کارکردگی سے ناراض نظر آتے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے کہا کہ22کروڑ عوام کا حکمرانوں سے اعتماد اٹھ ہوچکا ہے۔ آئندہ انتخابات تحریک انصاف کے لیے ڈرائونا خواب ثابت ہوںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات