پا کستان ایجو کیشن فائو نڈیشن طلباء و طالبات کی فلا ح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے،سیکر ٹری تعلیم

نصا بی سر گر میوں کے سا تھ سا تھ ہم نصا بی سر گر میوں بھی اہمیت کی حا مل ہیں ، محمد حیات خان کاکڑ

اتوار 3 اکتوبر 2021 17:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) سیکر ٹری تعلیم محمد حیات خان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجود ہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تھر وبال کایہ ٹو رنامنٹ بہت معنی رکھتا ہے پا کستان ایجو کیشن فائو نڈیشن طلباء و طالبات کی فلا ح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اب انہوںنے محکمہ تعلیم اور تھروبال ایسو ایشن بلو چستان کے سا تھ مل کر اس ٹور نامنٹ کا انعقاد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں اگر آپ خلوص نیت سے کوئی کان کرنا چاہتے ہیں توکوئی روکاوٹ آپکا راستہ نہیں روک سکتی۔

یہ بات انہوں نے آل کوئٹہ گر لز /بوائز اسکولز کے تھرو بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات جنہوں نے اس ٹور نامنٹ میں حصہ لیا مبارکباد کے مستحق ہیں اور انکے انچارج کو بھی میں خراج تحسین پیش کر تاہوں کہ جنہوں نے اپنی محنت سے ٹیمیں تیار کر کے ٹور نامنٹ میں بھیجی ہیں بلو چستان تھروبال ایسو سی ایشن کی صدر اختر بی بی کو میں مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہت توجہ سے ٹور نامنٹ کے اول تاآخر انتظامات کئے اور کا میا بی حاصل کی میں خاص طورپر گور نمنٹ گرلز اسکول جناح ٹائون کی انچار اور انکے بنڈکاذ کر کروں گا جنہوں نے خو بصورت دھنیں بجا کر میرا استقبال کیا جو مجھے کبھی فراموش نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کو چنگ ہائی میں منعقدہوئی بوائز کے فائنل میچ کے بعدتقریب تقسیم انعامات سے پرو فیسر وصیح اختر سیکر ٹری پا کستان ایجو کیشن فائونڈیشن نے بھی خطاب کیا ریفریز کے فیصلے کے مطابق گرلز اسکولز میں اول پو زیشن فاطمہ جناح میٹرو پو لیٹن دوئم لیڈی سنڈیمن اور سوئم جناح ٹائون گر لز ہائی اسکولز نے حاصل کی جبکہ بوائز کے آٹھ اسکولز میں سے سملی ہائی اسکول نے اور ، سبزل ایچ ایس نے دوئم اور گور نمنٹ جان محمد روڈ ایچ ایس نے سوئم پو زیشن حاصل کی جیتنے والے کھلا ڑیوں اور ٹیموں میں میڈ لز ، سر ٹیفکیٹ اور ٹرافیز تقسیم کی گئیں یہ میڈلز ، سر ٹیفکیٹ اورٹر افیز سیکر ٹری تعلیم ڈائریکٹر تعلیم ایڈیشنل ڈائریکٹر نے تقسیم کئے ۔