Live Updates

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزث ملک شاہ محمد خان وزیر کاجانی خیل بنوں کا دورہ

اتوار 3 اکتوبر 2021 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزث ملک شاہ محمد خان وزیر نے گزشتہ روز جانی خیل بنوں کا دورہ کیا دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا صوبائی وزیر نے سب تحصیل جانی خیل کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ دوسرے افتتاحی منصوبوں میں 15ملین روپے کی لاگت سے جرگہ ہال، پی ٹی آئی دفتر کا قیام، 5ملین روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی ٹیوب ویل اور 16ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سرور مچنی کا افتتاح شامل ہے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک شاہ محمد وزیرنے کہا کہ جانی خیل قوم کیلئے ایک خادم کی حیثیت سے انکے حقوق دلانے اور جانی خیل قوم سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ جانی خیل کے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد کو کبھی ٹھیں نہیں پہنچنے دوںگا انہوں نے کہا کہ جانی خیل کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکجز کے تحت جانی خیل کی برسوں کی پسماندگی ختم ہو جائیگی اور یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے انہوں نے مذید کہا کہ جانی خیل کے عوام نے قیام امن اور استحکام کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جانی خیل کی ترقی اور محرومیوں کو دور کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکجز کی منظوری دی ہے جس میں آبنوشی، آبپاشی،صحت،تعلیم سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ عنقریب ہی جانی خیل میں انٹر نیٹ سروس بحال ہوجائیگی اور عوام نیٹ سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے صوبائی وزیر نے کہا تحریک انصاف سیاسی تاریخ میں پہلی بار حلقے کی پسماندگی دور کرنے اور بنوں ڈویزن کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزان کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ، ہمارے سیاسی محالفین تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈے کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن ہم صرف نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ عوام کے ساتھ جو انتخابی وعدے کئے تھے وہ اللہ کے فضل سے پورے کئے اور مزید کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ PK-89 کا کوئی بھی علاقہ موجودہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہیگا اور بلاتفریق تمام علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس میں 60 سالہ پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکا اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرکے تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی عملی اقدامات اٹئارہی ہے صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی چور، ڈاکو اور مداری عوام کو ورغلانے اور دھوکہ دہی کی سیاست کرکے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن اب عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات