ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 70 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی

عمان اور متحدہ عرب امارات کے سٹیڈیمز میں ٹکٹوں کی قیمتیں بالترتیب 10 عمانی درہم اور 30 اماراتی درہم ​​سے شروع ہوں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 اکتوبر 2021 12:33

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 70 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اکتوبر 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء کے ہر میچ کے ٹکٹ آج سے فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے تین مقامات پر ہوگا جبکہ عمان کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا۔ متحدہ عرب امارات میں دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ کے سٹیڈیمز میں 70 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ ابوظہبی نے اپنے مشرقی اور مغربی گھاس کے ٹیلوں پر زیادہ سے زیادہ 4 تماشائیوں کی نئی سماجی طور پر دوری کا قانون بھی متعارف کرایا ہے۔

عمان کرکٹ اکیڈمی میں 3 ہزار شائقین کے استقبال کے لیے ایک عارضی انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے۔ عمان اور متحدہ عرب امارات کے سٹیڈیمز میں ٹکٹوں کی قیمتیں بالترتیب 10 عمانی درہم اور 30 اماراتی درہم ​​سے شروع ہوں گی ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کی ٹکٹیں https://www.t20worldcup.com/tickets پر دستیاب ہیں۔ آئی سی سی اور ایونٹ کے میزبان بی سی سی آئی نے میزبان حکام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مداحوں کا محفوظ ماحول میں استقبال کیا جا سکے اور کوویڈ 19 پروٹوکول تمام مقامات پر لاگو ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز مسقط میں اومان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راؤنڈ 1 کے میچ سے ہوگا۔ جب کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سپر 12 کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلیں گے اور اس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بھی 23 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کا سب سے بڑا مقابلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔