تھانہ سٹی گوجرہ۔آئرن سٹور پر دوران ڈکیتی دکاندار کو زخمی کر نے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،حملہ آور 1 ڈاکو گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 4 اکتوبر 2021 18:05

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2021ء) تھانہ سٹی گوجرہ۔آئرن سٹور پر دوران ڈکیتی دکاندار کو زخمی کر نے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،حملہ آور 1 ڈاکو گرفتار،1فرار، اسلحہ ناجائز،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ،ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اعجاز حسین ایس آئی معہ محمد ارشد ایس آئی و ملازمان پولیس زیر حراست ملزم فیاض عرف چھلا ولد بہلک قوم وینیوال سکنہ چک نمبر 553گ ب برریمانڈجسمانی متعلقہ مقدمہ نمبر1007/21 مورخہ02.10.21 بجرم394/411ت پ 2A/2B/13/20/65ترمیمی آرڈنینس2015 تھانہ سٹی گوجرہ کو لیکر ہمراہی ملزمان کی گرفتاری،نشاندہی کیلئے بسواری سرکاری گاڑی جا رہے تھے جب مونگی بنگلہ روڈنز د د انی پلی پہنچے تو ملزم گاڑی رکواکر نیچے اترااور خام سڑک پرچل کر نشاندہی کرتا ہواجارہاتھاکہ سامنے سے دوکس بسواری موٹرسائیکل اچانک آگئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے لگے جس پر زیرحراست ملزم مسمی فیاض شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران مزید نفری کو طلب کیا گیا، ملازمان پولیس نے آڑلے کر جان بچائی اور پوزیشن لیکر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش میں مصروف حملہ آوروں میں سے ایک کس ملزم جس کا بعدمیں نام وپتہ الطاف ولد مشتاق سکنہ چک نمبر241ر۔ب معلوم ہوا, کو اسلحہ سمیت قابوکیا جس کے قبضہ سے دوکان دار آصف کا شنا ختی کارڈ،اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور،موٹر سائیکل اور نقدی 1ہزار روپے برآمدہوئے جبکہ دوسراساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فصلوں میں سے ہوتاہوا بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔

مضروب ملزم کو بغرض علاج معالجہ THQگوجرہ پہنچایا گیا۔جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگیا، مزید پوسٹمارٹم کیلئے THQ ہسپتال گوجرہ سے DHQ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈیڈباڈی ریفرکردی گء ہے۔فرار ہونے والے ملزم کی تلا ش جاری ہے۔واضح رہے کہ ملزم فیاض نے دوران انیٹر وگیشن انکشاف کیا تھا کہ ھم نے گوجرہ میں مختلف وارداتیں کی ھیں گوجرہ میں آئرن سٹور پر بھی میں نے اور میرے ساتھیوں الطاف حسین ولد مشتاق سکنہ چک نمبر241ر۔ب اور وسیم ولد بشیر قوم کانجن سکنہ496گ ب نے واردات کی تھی اوردوران واردات ایک شخص کو زخمی کر کے فرار ہوئے تھے۔گرفتار ملزم الطاف بھی ریکارڈ یافتہ اور مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب ھے ۔