Live Updates

پی ٹی آئی کا سندھ میں نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو انتظامی عہدے دینے کا فیصلہ

پیر 4 اکتوبر 2021 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) تحریک انصاف سندھ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے رہنماں کو انتظامی عہدے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی سندھ نے غوث علی شاہ کو اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نئے شامل ہونے والے کچھ وکلا کو انتظامی عہدے دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔پی ٹی آئی اسٹریٹجی کمیٹی نے سندھ کیلئے سفارشات تیار کرلیں۔ وزیراعظم عمران خان کے سندھ بھر میں سیاسی جلسے منعقد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور عمرکوٹ میں جلسے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات